وزیراعلیٰ سندھ بااختیار ہیں، لاک ڈاؤن کریں یا کرفیو لگائیں لیکن ۔۔۔فردوس عاشق اعوان نے مراد علی شاہ کو مشورہ دے دیا

وزیراعلیٰ سندھ بااختیار ہیں، لاک ڈاؤن کریں یا کرفیو لگائیں لیکن ۔۔۔فردوس عاشق اعوان نے مراد علی شاہ کو مشورہ دے دیا


وزیراعلیٰ سندھ بااختیار ہیں، لاک ڈاؤن کریں یا کرفیو لگائیں لیکن ۔۔۔فردوس …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ بااختیار ہیں، لاک ڈاؤن کریں یا کرفیو لگائیں،وزیراعلیٰ سندھ نے نیوز کانفرنس میں امید کی بجائے عوام کو ڈرایا، مشاورتی فیصلوں پر ترجمان سندھ حکومت کا ٹویٹ تقسیم کی کوشش تھی،قوم کو توقع ہوتی ہے کہ لیڈر مشکل وقت میں مسیحا بنے گا،اختیارات کے ساتھ مراد علی شاہ کو ذمہ داریاں بھی ادا کرنا ہونگی،عوام کو راشن اور ضروری اشیاء کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہاکہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی اور صوبائی سطح پر اقدامات کاجائزہ لیاگیا،اجلاس میں اقدامات کو مزید موثر بنانے پر حکمت عملی پر غورہوا، کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاط بہت ضروری ہے،حکومتی کوششوں کی کامیابی کیلئے عوامی تعاون ضروری ہے،قومی رابطہ کمیٹی نے مشاورت سے فیصلے کیے، لاک ڈاؤن اور تعمیراتی شعبے کےحوالےسےسندھ حکومت کے کچھ تحفظات تھے،صوبوں کو اختیار ہے کہ وہ جو بہتر سمجھیں فیصلے کریں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مشاورتی فیصلوں پرترجمان سندھ حکومت کاٹویٹ تقسیم کی کوشش تھی،قوم کو توقع ہوتی ہےکہ لیڈرمشکل وقت میں مسیحابنےگا،وزیراعلیٰ سندھ نے نیوز کانفرنس میں امید کی بجائے عوام کو ڈرایا،وزیراعلیٰ سندھ بااختیار ہیں، لاک ڈاؤن کریں یا کرفیو لگائیں،اختیارات کے ساتھ مراد علی شاہ کو ذمہ داریاں بھی ادا کرنا ہونگی،سندھ حکومت اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے بیشک کرفیو لگائے یا لاک ڈاؤن کرےلیکن خدارا اپنی ذمہ داریوں کو نہ بھولیں اور عوام کو زندگی دینے کی بات کریں،عوام کو راشن اور ضروری اشیاء کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے،احساس کیش ایمرجنسی پروگرام کا مقصد کمزور طبقوں کی بحالی ہے.

تحریک انصاف سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پی ٹی آئی سندھ میں اپوزیشن ہے، ہم صوبائی حکومت سے تعاون کرنا چاہتے ہیں،احساس کیش ایمرجنسی پروگرام وفاقی حکومت کا اہم اقدام ہے،وزیراعلیٰ سندھ پریس کانفرنس کی بجائے عملی اقدامات کریں،سندھ حکومت بتائے کہ اربوں روپے کا راشن کہاں تقسیم ہوا،ٹائیگر فورس میں سندھ سے بھی ہزاروں نوجوان شرکت کر رہے ہیں،بلاول بھٹو کو معلوم ہونا چاہیے کہ صحت اور تعلیم کے شعبے صوبائی حکومت کے دائرہ اختیار میں ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے