وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ کی ملاقات،کورونا کنٹرول کیلئے 10 لاکھ کا چیک پیش کیا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ کی ملاقات،کورونا کنٹرول کیلئے 10 لاکھ کا چیک پیش کیا


وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ کی ملاقات،کورونا کنٹرول …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ نے ملاقات کی،صوبائی وزیر نے کوروناکنٹرول کےلئے 10لاکھ روپے کا چیک وزیراعلیٰ کو پیش کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ آزمائش کے وقت متاثرہ لوگوں کی مددکا جذبہ قابل ستائش ہے،قوم نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں دل کھول کر مدد کی ہے،فنڈ کی رقم دیانتداری کے ساتھ مستحق لوگوں تک پہنچائیں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے