وزیراعلیٰ پنجاب کا رمضان پیکج کے تحت مستحقین میں نقد رقم تقسیم کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رمضان پیکج کے تحت مستحقین میں نقد رقم تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے شیخوپورہ اور نارووال میں احساس کفالت پروگرام سینٹرز کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مستحق خواتین میں رقوم تقسیم کیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سینٹرز پر مزید سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر رمضان پیکج کے تحت مستحق خاندانوں کو کیش ٹرانسفر کیاجائے گا، کیش ٹرانسفر کا نظام انصاف امداد پروگرام کی طرز پر ہوگا۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں کمزور طبقے کو حقیقی ریلیف دے رہے ہیں،مالی امداد احسان نہیں، آپ کا حق ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کہ ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دیں گے، ہیلتھ پروفیشنلز کو یہ اضافی تنخواہ یکم اپریل سے ملےگی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں توسیع پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا،کسی کو حکومتی اقدامات کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں جائے گی۔



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے