وزیر اعظم عمران خان کی جمرود آمد، انتظامیہ نے بازار بند کرا دیا ، قبائلیوں کا بائیکاٹ

وزیر اعظم عمران خان کی جمرود آمد، انتظامیہ نے بازار بند کرا دیا ، قبائلیوں کا بائیکاٹ


وزیر اعظم عمران خان کی جمرود آمد، انتظامیہ نے بازار بند کرا دیا ، قبائلیوں کا …

خیبر (آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان کی ضلع خیبر کے علاقہ جمرود آمد پر مقامی انتظامیہ نے سیکیورٹی اقدامات کے تحت جمرود بازاو مکمل طور پر بند کروا دیا جبکہ کوکی خیل قبائل نے وزیراعظم کی تقریب کا بائیکاٹ کر تے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن کے باعث 10 سال خیموں میں رہے ہیں ،جب واپس آئے تو گھر اور کاروبار تباہ ہوگئے تھے، حکومت نے وعدے کے باجود معاوضہ ادا نہیں کیا، ضلع خیبر کے متاثرین کو بھی وزیرستان اور باجوڑ کے آئی ڈی پیز جیسا پیکج دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ایک روزہ دورے پر جمرود پہنچ گئے۔عمران خان کی جمرود آمد سے ایک دن قبل ہی مقامی انتظامیہ نے ایک سرکلر جاری کرتے ہوئے جمرود بازار کے تاجروں کو حکم دیا کہ جمعرات 5 بجے سے جمعہ کی شام تک بازار مکمل طور پر بند رکھا جائے۔انتظامیہ نے جمرود بازار سے گزرنے والی پاک افغان سپلائی کے لیے بھی متبادل روٹ پر منتقل کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ جمرود بائی پاس روڈ کا استعمال کیا جائے۔

جمعہ کی صبح سے ہی جمرود بازار اور اسٹیڈیم سے ملحقہ علاقوں کو ایف سی نے مکمل طور پر اپنے حصار میں لیکر مقامی باشندوں کی نقل و حرکت بند کردی جس کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوگئے جبکہ کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہوکر رہ گئیں۔دوسری جانب ضلع خیبر کے کوکی خیل قبائل کے مشران کا ایک جرگہ منعقد ہوا جس میں 120 مشران نے متفقہ طور پر عمران خان کے دورے کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔کوکی خیل قبائل کے عمائدین کا کہنا ہے کہ آپریشن کے باعث وہ 10 سال خیموں میں رہے مگر جب واپس آئے تو ان کے گھر اور کاروبار تباہ ہوگئے تھے مگر حکومت نے وعدے کے باجود معاوضہ ادا نہیں کیا۔قبائلی عمائدین نے مطالبہ کیا کہ ضلع خیبر کے متاثرین کو بھی وزیرستان اور باجوڑ کے آئی ڈی پیز جیسا پیکج دیا جائے۔

مزید : علاقائی /FATA /خیبر



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے