وزیر اعظم نے مشکل کی گھڑی میں دیا اہم ریلیف، نوجوانوں کو50لاکھ کی بجائے اب کتنی رقم ملے گی؟ خوشخبری

کامیاب جوان پروگرام


وزیر اعظم عمران خان نے جوان پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم بڑھانے کی منظوری دے دی،نوجوانوں کو پچاس لاکھ کی بجائے ڈھائی کروڑ روپے تک کی رقم ملے گی،فیصلہ نوجوانوں کو بڑے کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے موانوں کو آگے لانے اور معاشی طور پر طاقتور بنانے کےلئے ایک قدم اور آگے بڑھایا ہے اور کامیاب جوان پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم میں کئی گنا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

آئندہ کسی بھی جوان کو کاروبار کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ رقم ڈھائی کروڑ روپے تک فراہم کی جائے گی اس سے پہلے پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم کی آخری حد پچاس لاکھ روپے تھی،یہ فیصلہ اس ملاقات میں کیا گیا جو معاون خصوصی برائے امور جوانان عثمان ڈار اور مشیر خزانہ نے وزیر اعظم عمران خان سے کی۔

اس ملاقات کے دوران یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جوانوں کو کاروبار کے لئے دی جانے والی رقم پر واجب الادا انٹرسٹ ریٹ بھی آٹھ فیصد سے کم کر دیا جائے گا، پاکستان کے تمام بینکوں کو کامیاب جوان پروگرام میں شامل کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے حالات بہتر ہوتے ہی نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی،اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو مزید سہولت دیں تا کہ بڑے کاروبار کر سکیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی آتے ہی نوجوانوان کو کاروباری میدان میں آگے لائیں، نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں ان پر مزید سرمایہ کاری کریں گے، ملکی معیشت کو سنبھالنے میں نوجوانوں کا کردار بھی اہم ہوگا



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے