وزیر اعظم کورونا ٹائیگر فورس، 6 لاکھ کے قریب نوجوانوں نے رجسٹریشن کرالی، ریکارڈ بنادیا

وزیر اعظم کورونا ٹائیگر فورس، 6 لاکھ کے قریب نوجوانوں نے رجسٹریشن کرالی، ریکارڈ بنادیا


وزیر اعظم کورونا ٹائیگر فورس، 6 لاکھ کے قریب نوجوانوں نے رجسٹریشن کرالی، …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے نوجواناں عثمان ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں اب تک 5 لاکھ سے زائد لوگ رجسٹریشن کراچکے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی اعلان کردہ ٹائیگر فورس میں سٹیزن پورٹل کے ذریعے 31 مارچ کی رات سے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوا تھا۔ عثمان ڈار کے مطابق ہفتہ کے روز تک ٹائیگر فورس کیلئے 5 لاکھ 67 ہزار لوگ رجسٹریشن کراچکے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نوجوانوں نے وزیر اعظم کی پکار کا مثبت جواب دیا ہے۔

عثمان ڈار نے ٹائیگر فورس میں دلچسپی دکھانے والے نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں سے  بحران کے وقت میں اسی جذبے کی امید تھی۔ انہوں نے نوجوانوں کو پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن کی ترغیب دی اور متنبہ کیا  کہ وہ کسی اور ذریعے  سے رجسٹریشن کا دعویٰ کرنے والوں پر یقین نہ کریں۔

وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق ٹائیگر فورس کیلئے 3 لاکھ 83 ہزار 240 نوجوانوں نے پنجاب، 85 ہزار 889 لوگوں نے سندھ، 74 ہزار 419 والنٹیئرز نے خیبر پختونخوا اور 8 ہزار 763 رضا کاروں نے اسلام آباد سے رجسٹریشن کرائی ہے۔ وزیر اعظم کی ٹائیگر فورس  میں 14 ہزار نوجوانوں نے بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں رجسٹریشن کرائی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے