وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کو کورونا وائرس ہو گیا

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کو کورونا وائرس ہو گیا


وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کو کورونا وائرس ہو گیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر تعلیم تعلیم سندھ کرونا وائرس سے فرنٹ لائن پر لڑتے لڑتے خود اس وبائی بیماری میں مبتلا ہو گئے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے ویڈ یو پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا گذشتہ روز میں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جسکی رپورٹ مثبت آئی ہے تاحال جو Symptoms اس وائرس کے بتائے جاتے ہیں ان میں سے مجھے کچھ محسوس نہیں ہورہا اور میں خود کو بالکل صحتمند محسوس کررہا ہوں اور اپنی ذمہ داریاں گھر پر isolation میں رہ کر ادا کررہا ہوں۔ شہری بھی گھروں پر رہیں۔ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے کل کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جو حیران کن طور پر مثبت آگیا ہے ،حالانکہ اس بیماری کی جو علامات ہیں وہ مجھ پر ظاہر نہیں ہوئیں ۔میں اس وقت گھر پر آئسو لیٹ ہوں ،اپنی تمام ذمہ داریاں گھر سے بیٹھ کر ادا کرتا رہوں گا۔مجھ سے گزشتہ دنوں ملنے والے تمام افراد اپنے آپ کو چیک کروائیں اور آئسو لیشن میں چلے جائیں ۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے