وعدے کے مطابق گندم چینی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقاتی رپورٹ بغیرردوبدل پبلک کردی،اب صرف۔۔۔۔وزیراعظم عمران خان نے اہم اعلان کردیا

وعدے کے مطابق گندم چینی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقاتی رپورٹ بغیرردوبدل پبلک کردی،اب صرف۔۔۔۔وزیراعظم عمران خان نے اہم اعلان کردیا


وعدے کے مطابق گندم چینی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقاتی رپورٹ بغیرردوبدل پبلک …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ وعدے کے مطابق گندم اورچینی کی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقاتی رپورٹ بغیر ردوبدل کے پبلک کردی،وزیراعظم نے کہاکہ اعلیٰ اختیاراتی کمیشن سے تفصیلی فرانزک رپورٹ کا انتظار کررہاہوں،کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد کارروائی ہوگی،رپورٹس آنے کے بعدکوئی بااثر لابی عوام کا پیسہ نہیں کھا سکے گی ۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ وعدے کے مطابق گندم اورکی چینی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقاتی رپورٹ بغیر ردوبدل پبلک کردی،ایسی رپورٹ پبلک کرنے کی ملکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ سابقہ قیادت میں مفاد اورمصلحتوں کے باعث ایسی رپورٹس جاری کرنے کی اخلاقی جرات نہیں تھی ،انہوں نے کہاکہ اعلیٰ اختیاراتی کمیشن سے تفصیلی فرانزک رپورٹ کا انتظار کررہاہوں،کمیشن کی رپورٹ 25 اپریل کو آئے گی ،کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد کارروائی ہوگی۔وزیراعظم نے کہاہے کہ رپورٹس آنے کے بعدکوئی بااثر لابی عوام کا پیسہ نہیں کھا سکے گی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے