وفاقی کابینہ نے نہایت اہم آرڈیننس کی منظوری دیدی پاکستانیوں کیلئے زبردست خبر

mobile logo


وفاقی کابینہ نے نہایت اہم آرڈیننس کی منظوری دیدی ، پاکستانیوں کیلئے زبردست …

اسلا م آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی کابینہ نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اور ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2020 کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد یہ منظوری کیلئے صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دیئے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس دوران ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آرڈیننس کی منظوری دیدی گئی ہے ، وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری لی گئی، آرڈیننس کااطلاق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی حدود میں ہوگا ، ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کو 3 سال قیدکی سزاہوگی، ضبط شدہ سامان کی مالیت کا 50 فیصدبطورجرمانہ عائد ہوگا،ط ذخیرہ اندوزی پرملازمین کے بجائے مالک کیخلاف کارروائی ہوگی، ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی پرضبط اشیاکی مالیت کا10 فیصدبطورانعام ملے گا، آرڈیننس کے تحت ڈپٹی کمشنرکوبغیروارنٹ گرفتاری کااختیارہوگا۔

وفاقی کابینہ نے ترمیمی آرڈیننس 2020کی بھی منظوری دیدی ہے آرڈیننس کے تحت تعمیراتی انڈسٹری کو ریلیف فراہم کیا جائے گا ، دونوں آرڈیننس منظوری کیلئے صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دیئے گئے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریںقومی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے