وکی لیکس کے بانی جولین اسانج2بچوں کے باپ بن گئے،برطانوی اخبارکاانکشاف

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج2بچوں کے باپ بن گئے،برطانوی اخبارکاانکشاف


وکی لیکس کے بانی جولین اسانج2بچوں کے باپ بن گئے،برطانوی اخبارکاانکشاف

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ وکی لیکس کے بانی جولین اسانج2بیٹوں کے باپ بن گئے،جولین اسانج کے دونوں بیٹے ان کی ایک وکیل سٹیلاموریس سے ہیں۔

برطانوی اخبارنے کہاہے کہ لندن کے ایکواڈورسفارتخانے میں اسانج اوراسٹیلاکی دوستی2017میں ہوئی،سٹیلاموریس نے کہاہے کہ وہ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیںاورجلدشادی کرنے والے ہیں،جولین اسانج کے بیٹوں کی موجودگی کاعلم کورٹ پیپرزسے ہوا۔

بلمارش جیل میں قیدجولین اسانج نے کوروناکے پیش نظرضمانت کی درخواست دائرکی تھی،برطانوی اخبارنے کہا ہے کہ جولین اسانج ان دنوں بلمارش کی ہائی سیکیورٹی جیل میں قیدہے،امریکانے برطانیہ سے درخواست کی ہے کہ جولین اسانج کوامریکاکے حوالے کیاجائے، امریکامیں جولین اسانج کوجاسوسی کے الزام میں مقدمے کاسامناہے۔

مزید : اہم خبریں /بین الاقوامی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے