وہ ادویات جس کی برآمد پر حکومت نے پابندی لگا دی ، نوٹیفکیشن جاری

وہ ادویات جس کی برآمد پر حکومت نے پابندی لگا دی ، نوٹیفکیشن جاری


وہ ادویات جس کی برآمد پر حکومت نے پابندی لگا دی ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے انسداد ملیریا ادویات کی برآمد پر دوبارہ پابندی عائد کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت کی جانب سے انسداد ملیریا کی ادویات کی برآمد پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیاہے کہ پابندی نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کی ہدایت پر لگائی گئی ہے ، انسدا دملیریا کی ادویات کی برآمد پر پابندی تاحکم ثانی رہے گی ، پابندی کورونا وائرس کے پیش نظر لگائی گئی ہے ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کاک ہناتھا کہ برآمد پر پابندی لگانے ، ہٹانے اور دوبارہ لگانے کے تین نوٹیفکیشن جاری ہو چکے ہیں ۔

 کورونا وائرس نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنے قدم جما لیے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر مریضوں اور اموات میں اضافہ ہو تا چلا جارہاہے تاہم پاکستان میں صورتحال کافی حد تک کنٹرول میں ہے جبکہ امریکہ میں وبا قابو سے باہر ہوتی چلی جارہی ہے ۔

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران2478 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 284 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔نئے مریض سامنے آنے کے بعد ملک میں وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 4601 ہو گئی ہے جبکہ چاراور افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور وائرس کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 66 ہو گئی ہے ۔ملک میں اب تک 54 ہزار 706 ٹیسٹ کر لیے گئے ہیں ۔

 کورونا وائرس کے باعث 45 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ 727 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔

اس وقت سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز پنجاب میں ہیں جہاں تعداد 2279 ہو گئی ہے جبکہ سندھ میں 1128 ، کے پی کے میں 620 ، بلوچستان میں 219 ، گلگت بلتستان میں 215، اسلام آباد میں 107 اور آزاد کشمیر میں 33 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔

صوبہ سندھ میں اب تک 349 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں جبکہ پنجاب میں 39 ، خیبر پختون خواہ میں 128 ، اسلام آباد میں 10 ، گلگت بلتستان میں 111 ، بلوچستان میں 89 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض نے کورونا کوشکست دے دی ہے ۔

 کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات اس وقت تک خیبر پختون خواہ میں ہوئی ہیں جہاں تعداد 22 ہو گئی ہے ، سندھ میں 21 ، پنجاب میں 18 ، گلگت بلتستان میں تین، بلوچستان اور اسلام آباد میں ایک ایک مریض وائرس کے باعث انتقال کر گیا ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے