وہ انڈسٹری جس نے لاک ڈاون کو بنیاد بنا کر اپنے ملازمین کی 95 فیصد تک تنخواہ کاٹنے کا فیصلہ کر لیا

وہ انڈسٹری جس نے لاک ڈاون کو بنیاد بنا کر اپنے ملازمین کی 95 فیصد تک تنخواہ کاٹنے کا فیصلہ کر لیا


وہ انڈسٹری جس نے لاک ڈاون کو بنیاد بنا کر اپنے ملازمین کی 95 فیصد تک تنخواہ …

کراچی (ویب ڈیسک) ایوی ایشن انڈسٹری پر لاک ڈاﺅن کے اثرات۔ پاکستان کی نجی فضائی کمپنی ایئر بلیو نے کورونا وائرس کے معیشت پر پڑنے والے اثرات کو جواز بناتے ہوئے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں 95فیصد تک کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔ کٹوتی کا اطلاق ماہ اپریل کی مئی میں ملنے والی تنخواہوں پر ہوگا۔

اس بارے میں ایئربلیو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طارق چوہدری کی جانب سے ملازمین کو بھیجی گئی ای میل میں کہا گیا ہے کہ ایئر بلیو ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی صفر سے 95 فیصد تک ہوگی۔ جس پر عمل یکم مئی سے ہوگا۔ ایئر بلیوکے کچھ ملازمین کو کل تنخواہ کا صرف 5 فیصد ہی ملے گا۔ ترجمان ایئر بلیو کا کہنا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی وقت کی ضرورت ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے