وہ سمارٹ فون ایپ جو جلد کے کینسر کی تشخیص کر سکتی ہے

وہ سمارٹ فون ایپ جو جلد کے کینسر کی تشخیص کر سکتی ہے


وہ سمارٹ فون ایپ جو جلد کے کینسر کی تشخیص کر سکتی ہے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین نے جلد کے کینسر کی تشخیص کرنے والی ایک ایپلی کیشن تیار کر لی ہے جس کے ذریعے لوگ اپنے سمارٹ فون کے ذریعے ہی اس موذی مرض کی گھر بیٹھے تشخیص کر سکیں گے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ ایپلی کیشن ’مصنوعی ذہانت‘ کی حامل ہے جو جلد کے 134قسم کے بگاڑ کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور بتاتی ہے کہ اس شخص کو جلد کا کینسر لاحق ہے یا نہیں۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر جنگ ایما نا کا کہنا تھا کہ ”اس ایپلی کیشن کے ذریعے جلدی کینسر کی بروقت تشخیص آسان ہو گی کیونکہ عام طور پر لوگ ٹیسٹ کروانے میں سستی برتتے ہیں لیکن جب یہ ایپلی کیشن ان کے سمارٹ فون میں موجود ہو گی تو وہ گاہے بگاہے خود ہی اپنا ٹیسٹ کرتے رہیں گے اور ان کی بیماری نظرانداز ہو کر خطرناک مرحلے تک نہیں پہنچے گی۔اگر ماہرین کینسر کی تشخیص میںا س ایپلی کیشن کا استعمال کریں تو ان کی تشخیص میں درستگی کی شرح بھی بہت بڑھ جاتی ہے۔ تجربات میں ثابت ہوا ہے کہ پروفیشنلز کی تشخیص میں درستگی کی شرح 77.4فیصد تھی لیکن جب انہوں نے اس ایپ کا استعمال کیا تو یہ 86.6فیصد ہو گئی۔“

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے