وہ لڑکی جو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ لگانے کے 20 کروڑ روپے لیتی ہے، اور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کتنا لیتی ہیں؟ جان کر آپ کو یقین نہ آئے

وہ لڑکی جو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ لگانے کے 20 کروڑ روپے لیتی ہے، اور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کتنا لیتی ہیں؟ جان کر آپ کو یقین نہ آئے


وہ لڑکی جو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ لگانے کے 20 کروڑ روپے لیتی ہے، اور بھارتی …

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) انسٹاگرام سکیجوئلنگ ٹول ’ہوپر ایچ کیو‘ (Hooper HQ)کی طرف سے امیر ترین انسٹاگرامر کی ایک فہرست ہر سال جاری کی جاتی ہے جس میں بتایا جاتا ہے کہ کون سا صارف تشہیری پوسٹ کرنے کے کتنے پیسے لیتا ہے۔ رواں سال کی فہرست میں پریانکا چوپڑا اور دیگرمعروف شخصیات کے متعلق ایسا انکشاف سامنے آیا ہے کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ ویب سائٹ مینگوباز کے مطابق رواں سال کی فہرست کے مطابق ایک تشہیری پوسٹ کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ کیلی جینر ہیں جو ایک پوسٹ کے 20کروڑ 30لاکھ روپے لیتی ہیں۔

دوسرے نمبر پر اریانا گرینڈے ایک پوسٹ کے 15کروڑ 90لاکھ روپے لیتی ہیں۔ تیسرے نمبر پر معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو ایک پوسٹ کے 15کروڑ 60لاکھ روپے لیتے ہیں۔ ان کے بعد چوتھے اور پانچویں نمبر پر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارائیں کم کارڈیشین اور سلینا گومیز ہیں جو بالترتیب 14کروڑ 26لاکھ اور 15کروڑ 27لاکھ روپے لیتی ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ اس فہرست میں 19ویں نمبر پر ہیں جو انسٹاگرام پر ایک تشہیری پوسٹ کے 4کروڑ 30لاکھ روپے لیتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے