وہ ملک جس نے اپنی 10 فیصد آبادی کے کورونا ٹیسٹ کر لیے، انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آگیا

وہ ملک جس نے اپنی 10 فیصد آبادی کے کورونا ٹیسٹ کر لیے، انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آگیا


وہ ملک جس نے اپنی 10 فیصد آبادی کے کورونا ٹیسٹ کر لیے، انتہائی حیران کن انکشاف …

ریکجاوک(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی ملک آئس لینڈ نے اپنے ملک کی 10فیصد آبادی کے کرونا ٹیسٹ مکمل کر لیے۔ میل آن لائن کے مطابق آئس لینڈ کی کل آبادی 3لاکھ 64ہزار 134نفوس پر مشتمل ہے اور وہ اب تک 36ہزار 413لوگوں کے ٹیسٹ کر چکا ہے جو کل آبادی کا 10فیصد بنتے ہیں۔ آبادی کے تناسب سے اتنے زیادہ ٹیسٹ کرنے والا یہ پہلا ملک ہے۔ برطانیہ میں اب تک 0.48فیصد آبادی کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آئس لینڈ میں اب تک کورونا وائرس کے 1600کیس سامنے آئے ہیں اور اتنے کیسز میں صرف ایک مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔ اس لحاظ سے آئس لینڈ میں کورونا کے باعث شرح اموات دنیا میں سب سے کم 0.004فیصد ہے۔ ان ٹیسٹس میں یہ حیران کن امر بھی سامنے آیا ہے کہ ان میں سے آدھے سے زیادہ لوگ ایسے تھے جن میں وائرس تو موجود تھا لیکن اس کی کوئی علامت ان میں ظاہر نہیں ہوئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر ٹیسٹ کرنے سے آئس لینڈ کو کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے اور اموات کی شرح کم سے کم رکھنے میں بہت مدد مل رہی ہے۔

مزید : بین الاقوامی /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے