وہ ملک جہاں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والے 100ڈاکٹرز وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے

وہ ملک جہاں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والے 100ڈاکٹرز وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے


وہ ملک جہاں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والے 100ڈاکٹرز وائرس کا شکار ہو کر …

روم(ڈیلی پاکستان آن لائن )یورپی ملک اٹلی میں کورونا کا مقابلہ کرنے والے 100ڈاکٹر خود ہی وائرس سے متاثر ہو کر ہلاک ہو گئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اٹلی کی ہیلتھ ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتا یا ہے کہ اب تک سو ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث ہلا ک ہو گئے جن میں وہ ریٹائرڈاکٹربھی شامل ہیں جنہیں حکومت نے ایک ماہ پہلے کرونا وائرس کیخلاف جاری جنگ میں مدد کے لیے بلایا تھا۔کرونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے کے دوران اب تک 30 نرسیں اور ان کے معاونین بھی اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر چکے ہیں۔

ڈاکڑوں کی تنظیم کے صدر فیلیپو انیلو کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں اور ہیلتھ ورکروں کو بغیر حفاظتی سامان کے اس وائرس سے مقابلہ کرنے کے لیے نہیں بھیجا جاسکتا، یہ ایک غیر منصفانہ لڑائی ہے۔روم کے پبلک ہیلتھ ادارے کے تخمینے کے مطابق اٹلی میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کا 10 فیصد وہ طبقہ ہے جو ہیلتھ کئیر اداروں میں کام کرتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے