وہ وفاقی وزیر جن کو عمران خان نے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا، بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

وہ وفاقی وزیر جن کو عمران خان نے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا، بڑا دعویٰ سامنے آ گیا


وہ وفاقی وزیر جن کو عمران خان نے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا، بڑا دعویٰ سامنے آ …

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے توقعات کے مطابق کارکردگی نہ دکھانے والے وفاقی وزرا کی چھٹی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم آفس نے تمام وفاقی وزرا کو وزارتوں کی کارکردگی رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے وفاقی وزراء سے وزارتوں میں ہونے والے اجلاسوں کی تفصیل اور مستقبل کی منصوبہ بندی کی تفصیلات بھی طلب کرلی۔ وہ وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی پر اعتراضات کے بعدان کی کارکردگی خود جانچیں گے۔

ملک بھر میں مزید 520 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6505 تک پہنچ گئی ہے جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 124 ہوگئی ہے۔ تاہم 1635 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 3217 اور سندھ میں 1668 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 912، بلوچستان میں 280 ،گلگت بلتستان میں 237، آزاد کشمیر 46 جب کہ اسلام آباد سے 145 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا شکار 17 افراد دم توڑ گئے جو ملک میں ایک دن میں اس وائرس سے ہونے والا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔ سندھ 41، پنجاب 34، خیبر پختونخوا 42، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں ،3،3 جب کہ اسلام آباد ایک مریض جاں بحق ہوا۔

حکومتی ترجمان، طبی ماہرین اور محققین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کیلیے موثر ادویات کے حوالے سے دنیا کی سب سے بڑی تحقیق یہاں ہو رہی ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی،65 کروڑ روپے سے پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں BSL3 لیول کی لیبارٹریاں قائم کی جارہی ہیں جس کے بعد کورونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کی صلاحیت 3200 روزانہ سے بڑھ کر 7 ہزار ہوجائیگی۔

مزید : اہم خبریں /قومی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے