وہ پاکستانی خاندان جس کے ایک ساتھ رہنے والے 9 افراد کورونا کا شکار ہوگئے

وہ پاکستانی خاندان جس کے ایک ساتھ رہنے والے 9 افراد کورونا کا شکار ہوگئے


وہ پاکستانی خاندان جس کے ایک ساتھ رہنے والے 9 افراد کورونا کا شکار ہوگئے

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں ایک ہی خاندان میں 9 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

قائد آباد کے نزدیک گلستان سوسائٹی میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کی ایک لڑکی برطانیہ سے شادی میں شرکت کیلئے آئی تھی ، سارا خاندان ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھا جس کے باعث 9 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔

محکمہ صحت اور سکیورٹی حکام نے کورونا کی تصدیق ہونے والے خاندان کو قرنطینہ سنٹر منتقل کرکے گھر کو سیل کردیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے اب تک مجموعی طور پر 881 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 15 افراد ایسے ہیں جن کی اس وبا نے جان لی ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے