ویرات کوہلی کی آئی پی ایل کا میچ شروع ہونے سے پہلے گراﺅنڈ میں ’انوکھی‘ حرکتیں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

ویرات کوہلی کی آئی پی ایل کا میچ شروع ہونے سے پہلے گراﺅنڈ میں ’انوکھی‘ حرکتیں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی


ویرات کوہلی کی آئی پی ایل کا میچ شروع ہونے سے پہلے گراﺅنڈ میں ’انوکھی‘ …

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا میچ شروع ہونے سے قبل گراؤنڈ میں ڈانس کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے شائقین نے آئی پی ایل کے میچ سے قبل گراؤنڈ میں کپتان ویرات کوہلی کا الگ ہی روپ دیکھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ گراؤنڈ میں بالکل بے فکری کے انداز میں ڈانس کر رہے ہیں۔

کوہلی کی اس وائرل ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں اور کسی نے ان کی اس ’حالت‘ کا ذمہ دار انوشکا شرما کو قرار دیا جبکہ کچھ یہ پوچھنے پر مجبور ہو گئے کہ آخر ویرات کوہلی کو کیا ہو گیا ہے۔ 

مزید :

کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے