ویوو کی جانب سے حکومت پاکستان کو 100،000 ماسک کا تحفہ

ویوو کی جانب سے حکومت پاکستان کو 100،000 ماسک کا تحفہ


ویوو کی جانب سے حکومت پاکستان کو 100،000 ماسک کا تحفہ

کراچی ( پ ر ) ویوو نے ملک میں پھیلی COVID-19وباء سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان کو 100،000 ماسک کا تحفہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ویوو نے خصوصی طور پر چین میں اس وباء سے نمٹنے کے لیے ماسکس کی تیاری کروائی اور انہیں پاکستان میں درآمد کرکے حکومتی ادارے کے حوالے کیا گیا۔ وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے ویوو نے گذشتہ ایک ماہ سے اپنے تمام ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایات جاری کی ہوئی ہیں۔ ویوو کے تمام دفاتر اور سروس سنٹرز کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

تاہم صارفین کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے ویوو سمارٹ فونزجن کی وارنٹی ختم ہونے والی ہے اسے بڑھا کر 31 مئی 2020 تک موثر کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ویوو نے اپنی ہیلپ لائن اور سوشل میڈیا کے ذریعے صارفین کی رہنمائی کا سلسلہ شروع کیا ہے، جہاں انکے تمام مسائل کو آن لائن حل کیا جارہا ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے