ٹائیگر فورس تشکیل پانے کیساتھ ہی نوسربازیاں شروع، 2 افراد کیا کرتے پکڑے گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ٹائیگر فورس تشکیل پانے کیساتھ ہی نوسربازیاں شروع، 2 افراد کیا کرتے پکڑے گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں


ٹائیگر فورس تشکیل پانے کیساتھ ہی نوسربازیاں شروع، 2 افراد کیا کرتے پکڑے گئے؟ …

ٹائیگر فورس تشکیل پانے کیساتھ ہی نوسربازیاں شروع، 2 افراد کیا کرتے پکڑے گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  

فیصل آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بنائی گئی ٹائیگر فورس کے دو جعلی ٹائیگر گرفتار کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے روشن والا سے خود کو ٹائیگر فورس اہلکار ظاہر کرنے والے دو نو سر باز پکڑے گئے ہیں، دونوں خود کو ٹائیگرر فورس کا حصہ ظاہر کرکے لوگوں سے شناختی کارڈرز جمع رہے تھے۔

جعلی ٹائیگرز نے مختلف مساجد میں اعلانات بھی کروائے جس پر لوگ جمع ہوگئے۔ واقع کی رپورٹ ملنے پر اسٹنٹ کمشنر عمر مقبول نے کاروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو قابو کرلیا۔کارروائی کے دوران دو افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے خواتین کے شناختی کارڈز بھی برآمد ہوئے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے