"ٹائیگر فورس ختم کی جائے” ن لیگ نے حیران کن مطالبہ کردیا

"ٹائیگر فورس ختم کی جائے" ن لیگ نے حیران کن مطالبہ کردیا


"ٹائیگر فورس ختم کی جائے” ن لیگ نے حیران کن مطالبہ کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم کی تقسیم کے طریقہ کار  پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (احساس پروگرام) کی رقوم کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا گیا اور حکومت کی طرف ٹائیگر فورس کو سیاست کے لئے استعمال کرنے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریلیف فنڈ کی ترسیل بہت خطرناک طریقے سے ہو رہی ہے، رقوم کی تقسیم کے وقت ہجوم کا جمع ہونا کورونا کے پھیلاؤ کا ذریعہ بن سکتا ہے، افراتفری اور انتشار بتا رہا ہے کہ رقوم کی تقسیم کے لیے مناسب  منصوبہ بندی نہیں کی گئی،غریب لوگوں کاحق ان تک پہنچانے کے لیے کوئی مناسب اور محفوظ طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹائیگر فورس کا سیاسی تماشہ ختم ہونا چاہئے، بلدیاتی نظام بحال کیاجائے تاکہ عوام کی عملی مدد ہوسکے۔

مزید : اہم خبریں /قومی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے