ٹی 20 ورلڈکپ خالی سٹیڈیم میں کرایا جائے یا ملتوی کیا جائے؟ آسٹریلین کھلاڑیوں نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ ہر کوئی افسردہ ہو جائے

ٹی 20 ورلڈکپ خالی سٹیڈیم میں کرایا جائے یا ملتوی کیا جائے؟ آسٹریلین کھلاڑیوں نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ ہر کوئی افسردہ ہو جائے


ٹی 20 ورلڈکپ خالی سٹیڈیم میں کرایا جائے یا ملتوی کیا جائے؟ آسٹریلین کھلاڑیوں …

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد خالی سٹیڈیمز میں ٹی 20 ورلڈکپ کرانے کے بجائے اسے ملتوی کرنے کی آوازیں بلند ہونا شروع ہو گئی ہیں تاہم اس حوالے سے کوئی بھی حتمی فیصلہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) حکام تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کے بعد ہی کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان ایلن بارڈر نے بغیر تماشائیوں کے ٹی 20 ورلڈ کپ کرانے کے آئیڈیا کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خالی میدانوں میں کھیلنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، تماشائیوں کے بغیر میچز ہوئے تو یہ ایک بھیانک تصور ہوگا جس کا یقین نہیں کیا جا سکتا، میں ایسا ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکوں گا، میچز میں یا تو سب کو اجازت ہو یا پھر وباءکے ختم ہونے کا انتظار کریں۔ اس وقت تک ٹی 20 ورلڈ کپ سمیت تمام میچز منسوخ کردیں کیونکہ یہ کسی مناسب وقت پر کرائے جاسکتے ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلین آل راﺅنڈر گلین میکس ویل نے بھی سابق کپتان ایلن بارڈر کے بیان کی حمایت کر دی ہے جن کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ بغیر تماشائیوں کے نہیں دیکھ سکتا، میرا نہیں خیال کہ مستقبل قریب میں ایسا ممکن ہے اور کھلاڑیوں کیلئے یہ بہت مشکل ہوگا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ اکتوبر میں شیڈول ہے جس کے میچز آسٹریلیا میں 7 مختلف مقامات پر رکھے گئے ہیں تاہم موجودہ صورتحال میں اس ایونٹ کو جاری رکھنے یا دوسرے آپشنز پر غور کیلئے ابھی تک منتظمین اور آئی سی سی کسی حتمی فیصلے پر نہیں پہنچ پائی اور اس حوالے سے دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی جاری ہے۔

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے