ٹی 20 ورلڈکپ شیڈول کے مطابق ہونے کا قوی امکان، کرکٹ شائقین کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی

ٹی 20 ورلڈکپ شیڈول کے مطابق ہونے کا قوی امکان، کرکٹ شائقین کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی


ٹی 20 ورلڈکپ شیڈول کے مطابق ہونے کا قوی امکان، کرکٹ شائقین کیلئے زبردست …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں کے باوجود منتظمین رواں برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ پروگرام کے مطابق کرانے کیلئے کوشاں ہیں اور آسٹریلیا آنے والے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ اور دو ہفتے قرنطینہ سینٹر میں گزارنے کے آپشن بھی زیر غور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ اس سال اکتوبر میں آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا جس کی آرگنائزنگ کمیٹی کورونا وائرس وباءکی صورتحال میں ٹورنامنٹ کیلئے مختلف تجاویز پر غور کررہی ہے اور حفظان صحت کے خطرات کو کم سے کم کرکے میچز کرانے پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ مجوزہ حکمت عملی پر مزید کام کرنے سے پہلے آسٹریلوی حکومت کی اجازت بھی ضروری ہوگی۔

دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہونے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور ورلڈکپ ٹی 20کی لوکل آرگنائزنگ کمیٹی کیلئے اس ایونٹ کو کرانا ایک بہت بڑا امتحان بن چکا ہے کیونکہ ایونٹ کے دوران 500 سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز آسٹریلیا میں قیام کریں گے۔

حکومت اور آئی سی سی کی اجازت ملنے کی صورت میں آسٹریلیا آنے والے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ اور دو ہفتے قرنطینہ سینٹر میں گزارنے کے آپشن بھی زیر غور ہے تاکہ اس ایونٹ میں شریک ہونے والے تمام افراد کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے