ٹی 20 ورلڈکپ کا کیا کرنا ہے؟ آئی سی سی نے بالآخر بتا دیا

mobile logo


ٹی 20 ورلڈکپ کا کیا کرنا ہے؟ آئی سی سی نے بالآخر بتا دیا

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے واضح کیا ہے کہ اسے ٹی 20 ورلڈکپ کے بارے میں فیصلہ کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے ترجمان نے کہا کہ ایونٹ بدستور 6 ماہ کی دوری پر ہے اور ہم اپنے شیڈول کے مطابق منصوبہ بندی میں مصروف ہیں اور فی الحال اس سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے تمام آپشنز موجود اور کوئی بھی حتمی قدم تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اٹھائیں گے جن میں آسٹریلوی حکومت بھی شامل ہے، ہم صورتحال کے حوالے سے متعلق ماہرین سے رائے لیتے رہیں گے۔

مزید :

کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے