پاؤں پر نشانات بھی کورونا وائرس کی نئی علامت، نئی حیران کن تحقیق سامنے آ گئی

پاؤں پر نشانات بھی کورونا وائرس کی نئی علامت


کورونا وائرس نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے سائنسدان کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری میں مصروف عمل ہیں لیکن ابھی تک کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے ایسے میں کورونا کی متعدد نئی علامات بھی سامنے آرہی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی ایک اور نئی علامت سامنے آئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ پیروں پر ایک سرخ رنگ کا مخصوص نشان موجود ہوگا تو یہ کورونا وائرس کی علامت ہوسکتی ہے۔

ماہرین کا دعویٰ ہے کہ آپ کے پیروں پر نشانات کرونا وائرس کی ابتدا کی انتباہی علامت ہوسکتے ہیں۔

ہسپانوی ماہرین کی ایک ٹیم ایسے معاملات دیکھنے کے بعد تفتیش کررہی ہے جہاں ایسے افراد جن کے پیروں پر گھاؤ لگے تھے، ماہرین کے مطابق جن کے پیروں پر چکن پکس کی طرح کے نشانات موجود تھے ان کا بعد میں کوویڈ 19 کا مثبت تجربہ کیا گیا۔

ہسپانوی جنرل کونسل آف آفیشل پوڈیا سٹریٹ کالجز کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مہلک وائرس کا ابتدائی اشارہ ہوسکتا ہے جس نے اب تک لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے۔

ایک بیان میں ماہرین کا کہنا تھا کہ متعدد معاملات جہاں کرونا وائرس کے مریضوں کے پاؤں پر نشانات تھے وہ اٹلی، فرانس اور اسپین میں پائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس سے دنیا بھر میں ایک لاکھ 20 ہزار اموات ہوچکی ہیں اور متعدد افراد کرونا وائرس سے متاثر ہیں، اٹلی کے بعد امریکا میں کرونا وائرس سے تباہی مچادی اور وہاں 23 ہزار افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے