پاناما لیکس پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،بلاول وزیراعظم کے استعفیٰ کے موقف پر قائم ہیں،رحمن ملک

پاناما لیکس پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،بلاول وزیراعظم کے استعفیٰ کے موقف پر قائم ہیں،رحمن ملک


پاناما لیکس پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،بلاول وزیراعظم کے استعفیٰ کے موقف پر قائم …

میرپور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر داخلہ و پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمن ملک کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،خود کو بڑا سیاستدان سمجھنے والوں کی سیاست ختم ہو جائے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو پہلے بھی انتقام کا نشانہ بنایا گیا آج بھی بنایا جا رہا ہے۔ہمارے دوسابق وزرائے اعظم کے خلاف ابھی بھی کیسز چل رہے ہیں۔اس ملک میں جو بھی قانون بنتا ہے وہ پیپلز پارٹی پر ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔

رحمن ملک نے کہا پاناما لیکس پر پیپلز پارٹی کا یا بلاول بھٹو کا موقف بدلا نہیں ہے،بلاول نے استعفیٰ مانگا تھا اب بھی قائم ہیں۔بلاول کی سرگرمیوں سے بڑے بڑے سیاسی رہنما گھبرائے ہوئے ہیں۔بہت سے لوگوں کو بلاول سے تکلیف ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ آصف زردای نے کبھی چپ کا روزہ نہیں رکھا وہ بیان دیتے رہتے ہیں۔

پانا ما لیکس کے حوالے سے رحمن ملک نے کہا کہ پاناما لیکس میں پیپلز پارٹی کے کسی ہنما کا نام نہیں البتہ تحقیقات کیلئے حاضر ہیں،کمیشن نے پیپلز پارٹی ارکان کو بلایا تو حاضر ہوں گا۔

انہوں نے وزیراعظم نوازشریف کی صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی تندرستی کیلئے بلاول سمیت سب دعاگو ہیں۔دعا ہے کہ وہ جلد از جلد صحتیاب ہو کر وطن واپس آئیں۔

مزید : میرپور /اہم خبریں



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے