پاک، بھارت میچز کے دوران شائقین کو کیا کرنا چاہئے؟ یووراج سنگھ اور روہت شرما نے خصوصی درخواست کر دی

پاک، بھارت میچز کے دوران شائقین کو کیا کرنا چاہئے؟ یووراج سنگھ اور روہت شرما نے خصوصی درخواست کر دی


پاک، بھارت میچز کے دوران شائقین کو کیا کرنا چاہئے؟ یووراج سنگھ اور روہت شرما …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راﺅنڈر یووراج سنگھ اور اوپننگ بلے باز روہت شرما نے اپنے اور پاکستانی شائقین سے باہمی مقابلوں میں کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کی خصوصی درخواست کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر لائیوسیشن کے دوران یوراج سنگھ نے کہا کہ پاک بھارت میچز میں شائقین اپنے ملک کے حوالے سے جذباتی ہوجاتے ہیں حالانکہ انہیں کھلاڑیوں کے بارے میں سوچنا اورمثبت انداز میں سپورٹ کرنا چاہیے، دونوں ممالک کے لوگوں کو پلیئرز کے حوالے سے زیادہ تحمل کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر روہت شرما کا کہنا تھا کہ میں اس سے متفق اور جب کبھی شائقین سے بات کا موقع ملتا ہے ہم انہیں یہی پیغام دینے کی کوشش کرتے ہیں، ہرکوئی اپنی ٹیم کو جیتتا ہوا دیکھنا چاہتا ہے مگر انہیں نتائج سے قطع نظر اپنے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے