پاکستانیوں کو بے وقوف بنا کر ڈیم فنڈ کے نام پر اکٹھا کیا گیا پیسہ آخر ہے کہاں؟ بالآخر اسد عمر نے جواب دے دیا

پاکستانیوں کو بے وقوف بنا کر ڈیم فنڈ کے نام پر اکٹھا کیا گیا پیسہ آخر ہے کہاں؟ بالآخر اسد عمر نے جواب دے دیا


پاکستانیوں کو بے وقوف بنا کر ڈیم فنڈ کے نام پر اکٹھا کیا گیا پیسہ آخر ہے کہاں؟ …

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لیے ایک فنڈ قائم کیا ہے جس میں پاکستانی دل کھول کر عطیات جمع کروا رہے ہیں تاہم ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک تقسیم نظر آتی ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ جو پیسے ڈیم فنڈ کے لیے اکٹھے کیے گئے تھے ، وہ کہاں ہیں۔ انہیں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں خرچ کیا جائے۔ اب پی ٹی آئی رہنماءاسد عمر نے ان لوگوں کو جواب دے دیا ہے۔ ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق اسد عمر نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر بتایا ہے کہ ڈیم فنڈ سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہے اور اس میں اب تک 12ارب روپے جمع ہو چکے ہیں۔یہ رقم ڈیم کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی۔“

اسد عمر نے دوسری ٹویٹ میں لکھا کہ ”کچھ لوگ دیامر بھاشا ڈیم اور ڈیم فنڈ کا سٹیٹس پوچھ رہے ہیں۔ اس منصوبے پر اب تک 99ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہیں، اس میں سے زیادہ تر رقم زمین کے حصول میں خرچ ہوئی۔واپڈا اگلے چند ہفتوں میں ڈیم کا کنٹریکٹ دینے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ یہ ڈیم انشاءاللہ 2027-28ءتک مکمل ہو جائے گا۔“ واضح رہے کہ اس سے قبل اے آر وائی نیوز کے ساتھ ٹیلی فونک انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان خود بھی کہہ چکے ہیں کہ ڈیم فنڈ کی رقم ڈیم کی تعمیر پر ہی خرچ کی جائے گی کیونکہ ڈیم بھی ملک و قوم کے لیے اتنا ہی ضروری ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے