پاکستانیوں کے لیے سب سے بڑی خوشخبری آگئی ،سٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید 2فیصد کمی کردی

پاکستانیوں کے لیے سب سے بڑی خوشخبری آگئی ،سٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید 2فیصد کمی کردی


پاکستانیوں کے لیے سب سے بڑی خوشخبری آگئی ،سٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید 2فیصد …

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سٹیٹ بینک نے کورونا وائرس سے معیشت کے صورتحال کے پیش نظر شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی۔ اس کمی کے ساتھ شرح سود 9 فیصد ہوگئی ہے۔ماہر معاشیات کی جانب سے حکومت کی جانب سے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا جارہا ہے۔سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں 30 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، 10 اپریل تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 17 ارب 29 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے،سٹیٹ بینک کے ذخائر 25 کروڑ ڈالر اضافے سے 10 ارب 97 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ 52 لاکھ ڈالر اضافے سے 6 ارب 32 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا تھا کہ ہم آگے کی مہنگائی کو دیکھتے ہوئے فیصلے کرتے ہیں۔انہوں نے عندیہ دیا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو شرح سود میں مزید کمی کی جاسکتی ہے۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے