پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے والے بھارتیوں کو سخت وارننگ جاری کر دی گئی

اداکار


بھارت میں فلمی صنعت کی سب سے بڑی تنظیم فیڈریشن آف ویسٹرن انڈین سِنی ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی سی) نے بھارتی فنکاروں کو سختی کے ساتھ خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی پاکستانی کے ساتھ کام نہ کریں۔

ایف ڈبلیو آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں اپنے تمام اراکین کو خبردار کیا گیا کہ پاکستانی اداکاروں، گلوکاروں اور ٹیکنیشنز کے ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فرام سمیت کہیں بھی کسی قسم کا کام نہ کریں۔ فیڈریشن آف ویسٹرن انڈین سِنی ایمپلائز نے اس بات کو افسوس ناک قرار دیا ہے کہ حالیہ عرصے کے دوران کچھ بھارتی آرٹسٹ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں

۔پریس ریلیز میں کہا گیا کہ کچھ اراکین پاکستانی فنکاروں کے ساتھ نئے پروجیکٹس کی تیاری کے مراحل میں ہیں۔بھارتی تنظیم نے خبردار کیا کہ کسی بھی پاکستانی فنکار یا گلوکارکے ساتھ کسی بھی قسم کا کام کرنے والے شخص کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔‎



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے