پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج


معیشت کے حوالے سے حکومتی اقدامات اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ریلیف پیکیج کی منظوری کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

گزشتہ روز آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب 38 کروڑ ڈالرز کے ریلیف پیکیج کی منظوری دی گئی اور حکومت کی جانب سے بھی شرح سود میں دو فیصد کمی کی گئی جس کا اثر آج کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں تیزی کی صورت میں دیکھنے میں آیا۔

ایک موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1831 پوائنٹس اضافے کے بعد 33 ہزار 160 پر ٹریڈ کرتا رہا جب کہ 30 انڈیکس میں 5 فیصد اضافے کے بعد کاروبار ایک گھنٹے کے لیے روکا بھی گیا۔

100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 1502 پوائنٹس اضافے سے 32831 پر ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1927 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ شیئر بازار میں آج 30 کروڑ حصص کے سودے ہوئےجن کی مالیت 8 ارب 60 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 229 ارب روپے بڑھ کر 6205 ارب روپے ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کئی بار پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدیدمندی کے باعث کاروبار روکنا پڑا تھا جب کہ مسلسل مندی کے باعث کاروباری گھنٹے بھی کم کر دیے گئے تھے۔



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے