پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا کیا بنے گا؟ کرکٹ شائقین کیلئے ایک اور افسوسناک خبر آ گئی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا کیا بنے گا؟ کرکٹ شائقین کیلئے ایک اور افسوسناک خبر آ گئی


پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا کیا بنے گا؟ کرکٹ شائقین کیلئے ایک اور …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والی سیریز کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا امکان ہے اور سیریز کے ویسٹ انڈیز میں ہونے کے بھی کوئی امکانات یا تجویز نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز 30 جولائی سے شروع ہونا ہے جس کے عالمی وباءکے باعث ملتوی ہونے کے امکانات ہیں۔پی سی بی ذرائع کے مطابق پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کسی تیسرے ملک میں کھیلنے کی کوئی تجویز نہیں اور سیریز کے ویسٹ انڈیز میں ہونے کے بھی کوئی امکانات یا تجویز نہیں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سیریز کے حوالے سے دونوں بورڈز مکمل رابطے میں ہیں اور امکان ہے کہ اگلے ماہ تک سیریز کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ ہو جائے گا، تیسرے ملک جاکر کھیلنے سے بھی احتیاطی تدابیر برقرار رکھنا ممکن نہیں کیونکہ اس وقت کوئی ملک عالمی وباءسے محفوظ نہیں جبکہ کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ بھی نہیں ہوا۔

پاکستان ٹیم نے جولائی میں نیدرلینڈز اور آئر لینڈ میں بھی سیریز کھیلنا ہیں لیکن پاکستان ٹیم کا دونوں ممالک کا دورہ بھی ملتوی ہونے کا قوی امکان ہے۔ پاکستان سے قبل آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ میں سیریز کھیلنا ہیں اور یہ دونوں سیریز بھی ملتوی کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث کئی لیگ اور بین الاقوامی مقابلے منسوخ ہو چکے ہیں جن میں ٹوکیو اولپمکس گیمز 2020، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) جبکہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) بھی شامل ہے۔

مزید :

کھیلکورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے