پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل، اہم تفصیلات آگئیں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما عبدالعلیم خان کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عبدالعلیم خان کل صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کے پاس وزارت کونسی ہوگی یہ فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

عبدالعلیم خان کو بطور سینئر وزیر پنجاب کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا،عبدالعلیم خان 14ماہ بعد پنجاب کابینہ کا حصہ بنیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 6 فروری کو نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور آف شور کمپنیوں کیس میں پنجاب کے سینئر وزیر عبد العلیم خان کو گرفتار کیا تھا۔

نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد عبدالعلیم خان نے اپنا استعفی وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دیا تھا۔

علیم خان کا کہنا تھا کہ مقدمات کا سامنا کریں گے، آئین اور عدالتوں پر یقین رکھتے ہیں، مجھ پر آمدن سے زائد اثاثوں کا نہیں، آف شور کمپنیوں کا مقدمہ ہے۔



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے