"پاکستان سپورٹس بو رڈ اسلام آباد کے مستحق افراد کو راشن

"پاکستان سپورٹس بو رڈ اسلام آباد کے مستحق افراد کو راشن


"پاکستان سپورٹس بو رڈ اسلام آباد کے مستحق افراد کو راشن کی تقسیم میں رکاوٹیں …

لندن، کراچی(ویب ڈیسک)  انٹرنیشنل باکسر عامر خان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سپورٹس بو رڈ اسلام آباد کے مستحق افراد کو راشن کی تقسیم میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔

اپنے پیغام میں پاکستانی نثراد برطانوی باکسر نے کہا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی انتظامیہ نے  سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں قائم عامر خان باکسنگ اکیڈمی میں کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن سے متاثرراشن کے مستحق افراد کو داخلے سے روک دیا۔ ہم غرباء میں راشن بیگ تقسیم کرنا چاہتے تھے۔ پی ایس بی نے بتائے بغیر راشن تقسیم کرنے پر اعتراض کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو تحریری طور پر مطلع کیا تھا تاہم بورڈ نے کوئی جواب نہ دیا،بورڈ حکام کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پانچ ہزار مستحق افراد راشن حاصل نہیں کر سکے۔  سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے دروازے بند کردیے گئے،راشن لانے والے ٹرکوں کو بھی داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ہم نے پہلے ہی پی ایس بی کے سو افراد کو راشن دیا۔آج پی ایس بی والوں نے ہمیں اندر جانے سے روک دیا۔ ہمیں ایک دوسرے کی مدد اور تعاون کی ضرورت ہے،مستحق اور غریب افراد بعد کھانے کو ترس رہے ہیں۔

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے