پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم ریکارڈ غائب، رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل


پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) سے اہم ریکارڈ، 5 گاڑیاں، 3 لیپ ٹاپ اور ہارڈ ڈسک غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

پی ایم ڈی سی کے رجسٹرار حفیظ الدین نے اہم ریکارڈ اور دیگر اشیا غائب ہونے سے متعلق تحریری رپورٹ اسلام ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ایم ڈی سی کی بحالی کے بعد مختلف ڈیپارٹمنٹس کا ریکاڑد غائب پایا گیا، چابیاں، 3 لیپ ٹاپ، ہارڈ ڈسک، وائی فائی ڈیوائس، پی ایم ڈی سی کی ملکیت 5 گاڑیاں بھی غائب ہیں اور جو گاڑیاں موجود ہیں ان کی چابیاں موجود نہیں ہیں۔

جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق پی ایم ڈی سی کی ملکیت والے 3 گھروں کی چابیاں بھی ابھی تک واپس نہیں کی گئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم قرار دیئے گئے پاکستان میڈیکل کمیشن کے سیکرٹری اور وزارت صحت کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا لیکن وہاں سے جواب نہیں ملا اور سیکرٹری کمیشن ڈاکٹر ارسلان حیدر نے وزارت صحت سے بات کرنے کا کہا۔

رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ پی ایم ڈی سی نے کورونا کے باعث ابھی صرف 45 ملازمین کے محدود اسٹاف کے ساتھ کام شروع کیا ہے۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ایم ڈی سی کو فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے