پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، نئے اعداد و شمار سامنے آگئے

پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، نئے اعداد و شمار سامنے آگئے


پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، نئے اعداد و شمار سامنے …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں حالیہ اضافے کے بعد یہ تعداد 760 ہوگئی ہے۔

سرکاری پورٹل covid.gov.pk کے مطابق پاکستان میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 760 ہوگئی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد بھی بڑھ کر تین سے 4 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کرونا وائرس کے 131 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ خیال رہے کہ سرکاری پورٹل کو اتوار کی شب 10 بج کر 24 منٹ پر اپ ڈیٹ کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر ظفر مرزا نے اتوار کی شام 5 بجے پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 646 بتائی تھی۔

پاکستان میں صوبہ سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں 333 لوگوں میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پنجاب میں 225، بلوچستان میں 104 ، گلگت بلتستان میں 55، خیبر پختونخوا میں 31، اسلام آباد میں 11 اور آزاد جموں و کشمیر میں 01 شخص کرونا سے متاثر ہوا ہے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے