پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات میں مزید اضافہ، امریکہ میں حالات خراب

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات میں مزید اضافہ، امریکہ میں حالات خراب


پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات میں مزید اضافہ، امریکہ میں …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے اور پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 272 کیسز سامنے آ ئے ہیں جس کے بعد تعداد 5 ہزار 988 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان بھر میں تین ہزار 280 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 272 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے اور مریضوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 988 پر جاپہنچی ہے ۔کورونا وائرس سے اب تک 1446 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں جبکہ پاکستان میں 107 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں مریضوں کی تعداد 2945 ہو گئی ہے جبکہ سندھ میں 1518، کے پی کے میں 865، بلوچستان میں 240 ، گلگت بلتستان میں 234، اسلام آباد میں 140 اور آزاد کشمیر میں 46 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات کے پی کے میں ہوئی ہے جہاں مرنے والوں کی تعداد 38 ہو گئی ہے ، سندھ میں 35 ، پنجاب میں 28 ، گلگت بلتستان میں تین ، بلوچستان میں دو اور اسلام آباد میں ایک شخص انتقال کر گیا ہے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض پنجاب میں صحت یاب ہوئے ہیں جن کی تعداد 508 ہے ، سندھ میں 427 ، کے پی کے میں 178 ، گلگت بلتستان میں 175 ، بلوچستان میں 137، اسلام آباد میں 17 اور آزاد کشمیر میں 4 افراد کورونا کے خلاف جنگ جیتنے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔

عالمی صورتحال

کورونا وائرس کے وار پوری دنیا میں جاری ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 19 لاکھ 82 ہزار 552 افراد اس وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 26 ہزار 753 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں مریضوں کی تعداد چھ لاکھ سے تجاز کر گئی ہے ، امریکہ میں وائرس کے باعث اب تک 26 ہزار 56 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

دوسرے نمبر پر سپین میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جہاں تعداد ایک لاکھ 74 ہزار 60 ہو گئی ہے جبکہ 18 ہزار 225 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں ۔

اٹلی میں بھی حالات ٹھیک نہیں ہیں کیونکہ وہاں بھی اب تک ایک لاکھ 62 ہزار افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور 21 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

پنجاب میں لاک ڈاوئن میں توسیع

پنجاب حکومت نے 25 اپریل تک لاک ڈاوَن میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، صوبے بھر میں لاک ڈاﺅن کا فیصلہ چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ صوبے بھر میں لاک ڈاﺅن 25 اپریل رات 12 بجے تک جاری رہے گا تاہم صوبے میں کم رسک والے شعبوں کو فوری طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبے میں کیمیکلزانڈسٹری، آئی ٹی کمپنیاں، پلمبر، کارپینٹر اور الیکٹریشنز کو کام کرنے کی اجازت ہو گی جبکہ درزی کی دکانیں، ویٹرنری سروسز، رئیل سٹیٹ اور پراپرٹی ڈیلروں کے دفاتر بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سٹیشنری، شیشہ سازی کے یونٹس، پیپر اینڈ پیکیجنگ، پودوں کی نرسریاں لاک ڈاﺅن کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ معدنیات،عمارات اور سڑکوں کی تعمیر سے منسلک کاموں پر بھی پابندی نہیں ہو گی۔آرکیٹیکٹس اور انجینئرز کی سروسز، سڑکوں کی تعمیرات بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے