پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا لیکن ساتھ ہی اچھی خبر بھی آگئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا لیکن ساتھ ہی اچھی خبر بھی آگئی


پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا لیکن ساتھ ہی …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر کے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لینے والی موذی بیماری کورونا وائرس کے پاکستان میں کیسز کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 80 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 972 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں اس مرض کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوا ہے جس کے بعد یہ تعداد 7 ہوگئی ہے، کورونا وائرس کے 5 مریض اس وقت تشویشناک حالت میں ہیں۔

کورونا وائرس کے شر میں سے خیر کا پہلو یہ بھی ہے کہ پاکستان میں اس کے 18 متاثرہ مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو جاچکے ہیں۔ صحتمند ہونے والوں میں سے سب سے زیادہ تعداد سندھ میں ہے جہاں 14 لوگوں کا اس وائرس سے پیچھا چھوٹا ہے۔ منگل کے روز سندھ میں 10 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں ، جن کے دوبار ٹیسٹ کیے گئے اور دونوں بار نتیجہ منفی آیا ۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں ہیں جہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد 407 ہے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 281، بلوچستان میں 110 ، گلگت بلتستان میں 80 ، خیبر پختونخوا میں 78 ، اسلام آباد میں 15 اور آزاد جموں و کشمیر میں ایک ہے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے