پاکستان میں کورونا کے مریضوں میں اچانک اضافہ کیوں شروع ہوگیا؟ ڈاکٹر ظفر مرزا نے حیران کن وجہ بتادی

پاکستان میں کورونا کے مریضوں میں اچانک اضافہ کیوں شروع ہوگیا؟ ڈاکٹر ظفر مرزا نے حیران کن وجہ بتادی


پاکستان میں کورونا کے مریضوں میں اچانک اضافہ کیوں شروع ہوگیا؟ ڈاکٹر ظفر مرزا …

اسلام آباد (ڈیل پاکستان آن لائن) وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزاکا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ قرنطینہ سنٹرز میں موجود لوگوں کے ٹیسٹ رزلٹ آنے کی وجہ سے ہوا ہے،  پاکستان میں کورونا کی کی وجہ سے شرح اموات ایک اعشاریہ 4 فیصد ہے۔

وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے  اسد عمر کے ہمراہ نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ قرنطینہ سنٹرز میں موجود لوگوں کے ٹیسٹوں کے رزلٹ آنے کی وجہ سے ہوا ہے۔کیسز میں اضافے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ پاکستان میں کورونا کا آؤٹ بریک ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے 1311 مریض داخل ہیں، پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات کی شرح 1.4فیصد ہے،ملک بھر میں کورونا کے 429 مریض صحتیاب ہوئے۔ گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 88 ٹیسٹ کیے گئے، پاکستان میں اب تک 39ہزار 183ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ، مختلف ہسپتالوں میں 18 لیبارٹریاں کورونا کےٹیسٹ کررہی ہیں، ملک میں لیبارٹریوں کی تعداد جلد 32 ہوجائے گی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق  عالمی سطح پر ساڑھے 13 لاکھ کورونا کےکنفرم کیسز ہیں، پوری دنیا میں پونے 3 لاکھ مریض صحتیاب ہوچکےہیں ،تقریباً75ہزارکے قریب لوگ جان سےہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے