پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ، 66 افراد جاں بحق لیکن صحت یاب کتنے ہوچکے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ، 66 افراد جاں بحق لیکن صحت یاب کتنے ہوچکے؟ تفصیلات سامنے آگئیں


پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ، 66 افراد جاں بحق لیکن …

اسلام آباد (ویب ڈیسک)  ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 4695 ہوگئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 66  ہوچکی ہے ، اب تک 727 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

 جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 478 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 284 میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی  جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کا شکار افراد کی تعداد 4 ہزار 695ہوگئی ہے۔مجموعی طورپر 54,706 ٹیسٹ کیے گئے ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 4 افراد کورونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 45 کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 66 ہوگئی ہے۔

کہاں کتنے مریض ؟

حکام کے مطابق اب تک پنجاب میں 2287،سندھ 1214، بلوچستان 219، خیبر پختونخوا میں 620، آزاد کشمیر 33، اسلام آباد میں 107 اور گلگت بلتستان میں 215 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں

ملک بھر میں اب تک 66 افراد کورونا کا شکار ہوکر جاں بحق ہوچکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 22، سندھ 21، پنجاب 18 ،گلگت بلتستان 3 جب کہ اسلام آباد اور بلوچستان میں ایک ایک مریض جاں بحق ہوا ہے۔

54706 افراد کے ٹیسٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اب تک ملک بھر میں 54 ہزار 706 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں  جب کہ ملک کے 587 اسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے۔

مزید : اہم خبریں /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے