پاکستان نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

پاکستان نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا


پاکستان نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

راولپنڈی (ویب ڈیسک) لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ سنکھ سیکٹر میں بھارتی کواڈ کاپٹر نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے جس پر پاک فوج نے مار گرایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستانی فوج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا ہے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت کا مذکورہ کواڈ کاپٹر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں 600 میٹر تک اندر آ گیا تھا، بھارتی فوج کی یہ حرکت پاکستان اور بھارت کے درمیان فضائی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی فوج کا یہ اقدام سیز فائر سے متعلق 2003ء کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے،  بھارتی ڈرون جاسوسی کے لیے پاکستانی حدود میں  آیا تھا۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے