پاکستان کا وہ ہسپتال جس کے 16 ڈاکٹرز کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

پاکستان کا وہ ہسپتال جس کے 16 ڈاکٹرز کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے


پاکستان کا وہ ہسپتال جس کے 16 ڈاکٹرز کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے طبی تعلیمی ادارے نشتر میڈیکل  یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے تصدیق کی ہے کہ ہسپتال کے 16 ڈاکٹرز کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر مصطفیٰ کمال پاشا نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال کے 16 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔  مجموعی طور پر نشتر ہسپتال میں کورونا کے 37 مریض موجود ہیں۔ نشتر میں پورے جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ ٹیسٹ کرنے کی سہولت موجود ہے لیکن یہ اتنی زیادہ بھی نہیں ہےکہ ہر نزلے زکام والے کا ٹیسٹ کیا جاسکے۔

انہوں نے بتایاکہ مظفر گڑھ کے رجب طیب اردگان میں مریضوں کی تعداد بڑھنے پر نشتر کے برن یونٹ کو کورونا  آئسولیشن وارڈ میں تبدیل کردیا گیا ہے، اب ملتان میں کورونا کے مثبت مریضوں کو برن یونٹ منتقل کیا جائے گا۔

اس موقع پر نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نشتر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر شاہد بخاری نے کہا کہ اب تک ہسپتال کے 96 ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کا ٹیسٹ کرچکے ہیں۔ ڈاکٹرز کی جانب سے حفاظتی سامان کے معیار پر سوال اٹھانا غلط ہے کیونکہ سارا سامان چین سے آیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ملتان



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے