پاکستان کے وہ علاقے جہاں دوسرے روزمسلسل ہونے والی برف باری نے موسم ’ٹھنڈا ٹھار‘کر دیا ،لوگوں کی مشکلات میں اضافہ

پاکستان کے وہ علاقے جہاں دوسرے روزمسلسل ہونے والی برف باری نے موسم ’ٹھنڈا ٹھار‘کر دیا ،لوگوں کی مشکلات میں اضافہ


پاکستان کے وہ علاقے جہاں دوسرے روزمسلسل ہونے والی برف باری نے موسم ’ٹھنڈا …

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، زیارت،کان مہترزئی،توبہ اچکزئی،توبہ کاکڑی میں برفباری کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ زیارت میں برفباری کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی، برفباری اور بارش کے باعث سردی کی شدت میں مزیداضافہ ہوگیا، کوئٹہ میں گیس پریشر نہ ہونے کے باعث لوگوں کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں پشین،قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ،ژوب،شیرانی،سبی سمیت دیگر علاقوں میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے تاہم زیارت،کان مہترزئی،ہربوئی،رود ملازئی،توبہ اچکزئی،توبہ کاکڑی میں برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ  لی جبکہ زیارت میں شدید برفباری کے باعث کوئٹہ زیارت قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند ہوگئی تاہم انتظامیہ اور لیویز حکام نے قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا ۔

بلوچستان میں برفباری اور بارشوں کے باعث سردی ایک بار پھر لوٹ آئی جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، کوئٹہ میں بارش اور سردی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر غائب ہوگئی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 01، قلات میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ،دالبندین میں ایک، گوادر میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ،جیونی میں 12، خضدار میں 6، نوکنڈی میں 7ڈگری سینٹی گریڈ،پنجگور میں 4،سبی میں 13،تربت میں 6،ژوب میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دالبندین میں 12،کوئٹہ، نوکنڈی اور پنجگور میں 2،قلات اور سبی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے