پاک فضائیہ نے سکواش کے عظیم کھلاڑی اعظم خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کیا چیز تیار کر لی؟

پاک فضائیہ نے سکواش کے عظیم کھلاڑی اعظم خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کیا چیز تیار کر لی؟


پاک فضائیہ نے سکواش کے عظیم کھلاڑی اعظم خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کیا …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فضائیہ نے کورونا وائرس سے متاثر ہو کر جاں بحق ہونے والے سکواش کے عظیم کھلاڑی اعظم خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ڈاکیومنٹری فلم تیار کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اعظم خان طویل عرصہ سے بیمار تھے اور پھر کورونا وائرس کی لپیٹ میں بھی آ گئے جس کے باعث وہ گزشتہ ہفتے 95 سال کی عمر میں لندن کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔ اعظم خان سکواش کے ان بنیادی کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جنہوں نے کھیل میں عالمی سطح پرقومی پرچم کو سربلند کیا، ڈاکیومنٹری فلم میں سکواش کے عظیم کھلاڑیوں جہانگیرخان اور قمر زمان نے بھی اعظم خان کے حوالے سے اپنے تاثرات کااظہار کیا ہے،اس کے علاوہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ایئروائس مارشل عامر مسعود نے بھی اعظم خان کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔

ڈاکیومنٹری فلم کے ذریعے اعظم خان کی سکواش کے کھیل میں قومی خدمات کو اجاگر کیا گیا ہے جو آنے والے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں، اعظم خان نے مسلسل چاربار برٹش اوپن سکواش چیمپئن شپ اپنے نام کی تھی۔

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے