پبلک ٹرانسپورٹ اور کپڑے کی دکانیں کھولی جائیںمسلم لیگ ن کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

mobile logo


پبلک ٹرانسپورٹ اور کپڑے کی دکانیں کھولی جائیں،مسلم لیگ ن کی قرارداد پنجاب …

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان  مسلم لیگ (ن)کی رکن اسمبلی سمیرا کومل نے محدود وقت کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ اور ہفتہ میں تین دن کیلئے کپڑے کی دکانیں کھولنے کی اجازت کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی ۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رکن سمیرا کومل کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی جانے والی  قرارداد میں کہاہے کہ لاک ڈاؤن کا سلسلہ مزید  جاری رہاتو لوگ کورونا سے کم اور بھوک سے زیادہ مر جائیں گے۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے درزی کی دکانیں اور ورکشاپس کھولنے کی اجازت دی گئی ہے، کپڑے کی دکانیں اور پبلک ٹرانسپوٹ پر فی الحال پابندی ہے، فیکٹریوں میں مزدور پبلک ٹرانسپورٹ کے بغیر کیسے پہنچ سکتے ہیں؟ چھوٹے تاجروں کو شدید مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لیگی ایم پی اے سمیراکومل نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو محدود وقت کیلئے چلنے کی اجازت دی جائے، ریڈی میڈ گارمنٹس تاجروں کو ہفتے میں تین دن دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے