پرائیویٹ سکول مالکان فیسوں میں کمی پر تیار نہیں ،وزیرتعلیم پنجاب مراد راس

پرائیویٹ سکول مالکان فیسوں میں کمی پر تیار نہیں ،وزیرتعلیم پنجاب مراد راس


پرائیویٹ سکول مالکان فیسوں میں کمی پر تیار نہیں ،وزیرتعلیم پنجاب مراد راس

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرتعلیم پنجاب مرادراس نے کہاہے کہ سکولوں کی 2ماہ کی فیسوں کو20فیصد کم کرنے کی سفارش کی ہے،پرائیویٹ سکول مالکان فیسوں میں کمی کو تسلیم نہیں کر رہے ہیں،پرائیویٹ سکول مالکان نے کہا ہم انفرادی طور پر فیسوں میں کمی کردیں گے۔

وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ سے تعطیلات کو موسم گرما کی تعطیلات میں تبدیل کرنے کی سفارش کی ہے،ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ سب کو آن لائن تعلیم دی جاسکے۔

وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہاہے کہ یکم سے آٹھویں جماعت کے بچوں کو اگلی جماعت میں پروموٹ کیاجاسکتا ہے،جو بچہ تعطیلات کے دوران ہوم ورک مکمل کرلے اسے پروموٹ کردیاجائے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے