پشاور زلمی کا خیبرپختونخوا کے ڈاکٹرز کیلئے 60ہزار سرجیکل ماسکس،100 وائرس پراٹیکٹر سوٹس کا عطیہ، زلمی فائونڈیشن کی طرف سے   پچیس ہزار خاندانوں میں راشن بھی تقسیم

پشاور زلمی کا خیبرپختونخوا کے ڈاکٹرز کیلئے 60ہزار سرجیکل ماسکس،100 وائرس پراٹیکٹر سوٹس کا عطیہ، زلمی فائونڈیشن کی طرف سے   پچیس ہزار خاندانوں میں راشن بھی تقسیم


پشاور زلمی کا خیبرپختونخوا کے ڈاکٹرز کیلئے 60ہزار سرجیکل ماسکس،100 وائرس …

پشاور (ویب ڈیسک) پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی  نے  وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان سے ملاقات کی اور  زلمی فاونڈیشن کی جانب سے خیبر پختونخواہ کے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لیے 60ہزار سرجیکل ماسکس اور  100 وائرس پراٹیکٹر سوٹس وزیر اعلی کے حوالے کیے گئے۔

جاوید آفریدی نے گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان کے ساتھ قبائلی ڈسٹرکٹ خیبرپختونخواہ , سب ڈویژن باڑہ کا دورہ بھی کیا ۔ اس موقع پر زلمی فاونڈیشن کی جانب سے پچیس ہزار خاندانوں میں راشن کی تقسیم کی گئی ،  جاوید آفریدی اور گورنر نے ڈوگرا ہسپتال باڑہ ڈویژن کا بھی دورہ کیا جہاں ڈاکٹرز اور تمام پیرا میڈیکل سٹاف میں زلمی فاونڈیشن کی جانب سے ماسکس اور وائرس پراٹیکٹر سوٹس فراہم کیے گئے۔

مزید : کھیل /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے