پنجاب حکومت کا تمام سکولوں کو 20فیصد کم فیس وصول کرنے کا حکم

پنجاب حکومت کا تمام سکولوں کو 20فیصد کم فیس وصول کرنے کا حکم


پنجاب حکومت کا تمام سکولوں کو 20فیصد کم فیس وصول کرنے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سکولوں کو 20 فیصد کم فیس وصول کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پنجاب میں اب تک کورونا کے کیسز کی تعداد1493 ہے، 842 مریض قرنطینہ میں ہیں جن میں سے 309 زائرین، 484 تبلیغی جماعت کے مبلغین اور 49 کیسز جیل کے ہیں جبکہ651 کیسز مختلف اضلاع میں ہیں۔ تمام مثبت کیسز کے عزیر و اقارت کو بھی ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹریس کرکے ٹیسٹ کیا جاتاہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران پنجاب کے تمام نجی سکولوں کی فیس 20 فیصد کم اور صرف ماہانہ بنیاد پر وصول کی جائے۔ اس دوران اسکولوں کو تمام اساتذہ اور عملے کی تنخواہوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی کا پابند بنایا جائے گا اور کسی اسکول کو اساتذہ یا عملے کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے