پنجاب میں اب تک کتنے افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہوئے اور کتنے لوگوں کا نتیجہ مثبت نکلا؟ حکومت نے اعدادوشمار جاری کردیئے

پنجاب میں اب تک کتنے افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہوئے اور کتنے لوگوں کا نتیجہ مثبت نکلا؟ حکومت نے اعدادوشمار جاری کردیئے


پنجاب میں اب تک کتنے افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہوئے اور کتنے لوگوں کا …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں اب تک کل کتنے افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہوئے اور کتنے لوگوں کا نتیجہ مثبت نکلا؟ حکومت نے اعدادوشمار جاری کردیئے۔ 

پنجاب کی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تازہ ترین اعداد وشمار جاری کیئے ہیں جس کے مطابق پنجاب بھر میں کل سترہ ہزار انسٹھ افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے صوبائی محکمہ صحت کی لیبارٹریرز میں چارہزار انتالیس، نشتر ہسپتال ملتان میں پانچ سو، شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال میں دوہزار دوسواڑتیس(حکومت پنجاب کیلئے مفت) ٹیسٹ کیے گئے۔

اسی طرح نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ لیبارٹری اسلام آباد میں دوہزار نو سو اسی افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ پرائیویٹ سیکٹر میں سات ہزار تین سو بارہ ٹیسٹ کیے گئے۔

وزیر صحت کے مطابق سترہ ہزار انسٹھ میں سے نو سو بیس افراد کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت جبکہ سولہ ہزار ایک سو انچاس افراد کا نتیجہ منفی نکلا۔

اگر مجموعی بات کریں تو پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدا 2450 ہو گئی ہے جبکہ 35 افراد موت کے آگے زندگی کی بازی  ہار گئے ہیں ،11  افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور 126افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔پنجاب کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ بن چکا ہے جہاں اب تک مریضوں کی تعداد 920 تک جا پہنچی ہے ، 11 افراد بیماری کے باعث انتقال کر گئے ہیں جبکہ 6 کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیاہے ۔

سندھ میں اب تک 783 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں ،11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں تاہم 65 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔

خیبر پختون خواہ میں اس وقت کورونا وائرس کے 311 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 9 افراد انتقال کر گئے ہیں تاہم 30 وائرس سے جنگ جیتنے کے بعد گھروں کو واپس چلے گئے ہیں ۔

بلوچستان میں 169 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن کا ہسپتالوں میں علاج جاری ہے ، ایک شخص وائرس کے باعث جاں بحق ہواہے جبکہ 17 صحت یاب ہوئے ہیں ۔

گلگت بلتستان میں میں بھی کیسزکی تعداد میں اضافہ ہواہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 190 ہو گئی ہے جبکہ تین افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور 5 وائرس سے صحت یاب ہو گئے ہیں ۔

اسلام آباد میں 68 افراد میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں جن کا مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے ، تین صحت یاب ہو کر واپس لوٹ گئے ہیں ۔آزاد کشمیر میں 9 افراد کورونا وائرس سے متاثرہوئے ہیں ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور /کورونا وائرس /اہم خبریں



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے